مشہور معروف بیدر ی آرٹیزن جناب محمد عبدالرؤف کو قومی سطح پر ’’شلپ کلا گرو‘‘کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے
03:28PM Thu 19 Jan, 2017
بیدر۔(بھٹکلیس نیوز)بیدر ی دستکاری میں دنیا بھر میں اپنا لوہا منوانے والے مشہور معروف بیدر ی آرٹیزن جناب محمد عبدالرؤف کو قومی سطح پر ’’شلپ کلا گرو‘‘کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے دیا جانے والا یہ ایوارڈ نوجوان نسل کو دستکاری کی تربیت دینے والے وراثتی سنئیر آرٹیزن کو دیا جاتا ہے۔اس ایوارڈ کیلئے ملک بھر کے 25دستکاروں میں جنوبی ہند کی ریاستِ کرناٹک کے تاریخی شہربیدر کے جناب عبدالرؤف بھی ایک ہیں ۔صدر جمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکھر جی نے نئی دہلی کے راشٹریہ پتی بھؤن ہال میں حال ہی میں منعقدہ عظیم الشان تقریب میں مذکورہ بالا پُر وقار ایوارڈ جناب محمد عبدالرؤف بیدری دستکار کو اپنے ہاتھوں سے دیا ۔اس موقع پر مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائیل سمرتی ایرانی بھی موجود تھیں ۔50سالہ جناب محمد عبدالرؤ ف کو بیدری فن وراثت میں ملا ہے ۔ وہ اپنی کم عمری سے ہی اس فن میں اپنی زندگی گزاری ہے ۔گرو شلپ اسکیم کے تحت انھو ں نے ایک سال میں 250نوجونوں کو بیدری دستکاری کی تربیت دیتے ہیں ۔ حال ہی میں بیلگاؤں میں ایک تقریب میں وزیر اعظم نریند رمودی کو دئیے گئے بیدر دستکاری کا مومنٹو رانی چتور چنماکی مورتی دی گئی جو جناب عبدالرؤف کی تیار کردہ ہے۔گذشتہ دنوں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے دیا گیا بیدری دستکاری کا ڈائننگ ٹیبل جسکو عبدالرؤف نے ہی اپنے فنی صلاحیتوں تیار کیا تھا۔آن لائن مارکٹنگ کمپنیوں امیزان‘‘فلف کارٹ‘بیدری والے ڈاٹ کام‘کے علاوہ دیگر بے شمار آن لائن مارکٹنگ کمپنیاں کو جناب عبدالرؤف نے ہی آرڈر پر بیدری دستکاری اشیاء فراہم کرتے ہیں۔اس کے علاوہ کمپیوٹر میں استعمال کئے جانے والے ماؤس ‘پینڈرائی‘ ہارڈ ڈسک کاؤر‘ و دیگر اشیاء کو بھی بیدری دستکاری فن سے بناکر اس جدید ٹیکنا لوجی دور میں بیدری دستکاری کو آگے کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔دہلی میں منعقدہ کامن ویلتھ کھیل کے انعامات و میڈلس بھی جناب عبدالرؤف نے ہی تیار کئے تھے ۔جناب عبدالرؤف نے اس ایوارڈ سے قبل قومی سطح کا بیدری دستکار ایوارڈ ‘ریاستی سطح کا ایوارڈ‘ضلعی سطح کا یوارڈ کے علاوہ سینکڑوں ایوارڈ حاصل کئے ۔حکومتِ ہند کی جانب سے جناب عبدالرؤف بیدری دستکاری کا مُظاہرہ پیش کرنے کیلئے چین‘ جرمن‘ امریکہ‘ ملیشیا و دیگر بیرون ممالک کا دورہ کرچکے ہیں ۔آج بھی وہ نوجوان نسل کو بیدری دستکاری فن کی تربیت دے رہے ہیں۔ ان کے کام میں ان کا تعاون ان کے فرزندعبدالباری کرتے ہیں ۔جناب عبدالرؤف نے بتایا کہ میں نے کم عمری میں اس فن سے محبت کی اور اس فن کو تا دم حیات جاری رکھوں گا۔اور آنے والی نسلوں کو اس فن کی تربیت دیتا رہوں گا ۔یہ بیدری دستکاری جو 500سال سے زائد قدیم دستکاری ہے ۔جو نہایت ہی دیدہ زیب اور اپنی خوبصورتی کیلئے پوری دنیا میں مشہور ہے ۔انھوں نے ریاستی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دستکاری اور دستکاروں کی ترقی کیلئے مثبت اقدام اُٹھاتے ہوئے اس قدیم دستکاری کی چمک کو قائم رکھا جائے۔ یہ ہمارے ملک کی شان ہے اور اس شان کو برقرار رکھا جائے ۔