لبیک ڈسٹرکٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ میں لائن ٹیم کی زبردست جیت
02:17PM Mon 23 Dec, 2013
بھٹکلیس نیوز / 23 دسمبر،2013
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) یہاں وائی ایم ایس اے گراؤنڈ میں لبیک نوائط کی طرف سے منعقد ضلعی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ میں لائن ٹیم نے فائنل مقابلہ میں آرگنائزر لبیک نوائط کو کانٹے کی ٹکر دیتے ہوئے انہیں دو پوائنوں سے شکست دے دی ۔ فائنل مقابلہ میں لائن ٹیم انڈین ٹیم کے کپتان راکیش کمار کی بہترین کارکردگی کے باعث جیت حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی چمپئن بن گئی ۔ اس سے قبل لبیک نوائط نے پرشورام ٹیم کو ہراکر اور لائن ٹیم نے کٹے ویرا ٹیم کو ہرا کر فائنل میں داخلہ لیا تھا ۔
اختتامی تقریب میں جیتنے والی ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے ساتھ ساتھ پچاس ہزار نقد اور سونے کی گنی دی گئی ، جبکہ دوسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو رنرز اپ ٹرافی کے ساتھ ساتھ 35/ہزار روپئے اور سونے کی گنی دی گئی ۔ علاوہ ازیں تیسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیم کٹے ویرا اور چوتھا مقام حاصل کرنے والی ٹیم پرشورام کو بھی نقد اور ٹرافی سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ بیسٹ کیچر ایوارڈ کٹے ویرا ٹیم کے روہت رانا کو ، بسیٹ آل راؤنڈر لبیک ٹیم کے ناگراج کو اور بیسٹ رائیڈر راکیش کمار کو دیا گیا ۔
اختتامی تقریب میں شہر کی معروف شخصیات جناب خلیل الرحمٰن ایس ایم صاحب ، جناب مزمل قاضیا صاحب ، جناب عنایت اللہ شابندری صاحب ، جناب مولانا افضل ندوی صاحب ، جناب مولانا عزیز الرحمٰن رکن الدین صاحب ، جناب الطاف کھروری صاحب اور دیگر حضرات ڈائس پر موجود تھے ۔ اس موقع پر لبیک نوائط کی جانب سے پانچ ممبران کی تہنیت کی گئی ۔