بھٹکل مینگلور والؤو بس کو ہری جھنڈی دکھائی گئی : آج سے باقاعدہ سرویس کا آغاز

03:26PM Sun 5 Mar, 2017

بھٹکلیس نیوز / 05 مارچ، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی)  کر نا ٹکا اسیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپو ریشن (کے ایس آر ٹی سی)  کی جانب سے ایر کنڈیشن سہولت کے ساتھ مینگلورو سے بھٹکل اور بھٹکل سے مینگلورو کے لئے اولؤو بس سرویس جاری کی گئی ہے جس کو آج صبح گیارہ بجے صدر کے ،یس آر،ٹی سی،و بیندور یم،یل،اے مسٹر کے گوپال پجاری اور بھٹکل یم ،یل ،اے،مسٹرمنکال ویدیا  نے ہری جھنڈی دکھائی۔۔ اس مو قعہ پر مو جود لو گوں نے رکن اسمبلی بھٹکل اور رکن اسمبلی بیندور جناب منکال ویدیا اور جناب شری کے گو پال پجاری کے سامنے 225 کرا یہ کو زیادہ بتا تے ہو ئے اس سلسلہ میں لو گوں کے بو جھ کو ہلکا کر نے کا مطالبہ کیا گیا تو اسی وقت ذمہ داران نے عوام کے مطالبہ کو رو بہ عمل لا تے ہو ئے بھٹکل سے منگلور کا کرا یہ 225 کے بجا ئے 200رو پئے مقرر کیا۔ خیال رہے کہ اس روٹ پر سروس کے لئے 6 نئی والوو بسیں مختص کی گئی ہیں۔یہ بسیں منگلورو سے بھٹکل آتے ہوئے سورتکل ، مولکی، اڈپی،منی پال، برہماور، کنداپور اور بیندور میں رکیں گی۔ اس بس سروس کا جو شیڈول بنایا گیا ہے اس کے مطابق بھٹکل سے منگلورو کی طرف پہلی بس صبح 6بجے نکلے گی۔ اس کے بعدصبح ساڑھے چھ بجے، پھر سات بجے، پھر پونے گیارہ، گیارہ، سوا گیارہ اور آخری بس پائونے بارہ بجے مینگلور کے لئے نکلے گی۔ اسی طرح مینگلور سے واپسی کے لئے  پہلی بس کا آغاز صبح 6.45بجے ہوگااور یہ بس صبح 9.45بجے بھٹکل پہنچے گی۔ اس کے بعد صبح 7:15 بجے،  7:45 بجے، 10:00 بجے، 10:30 بجے اور 11:00 بجے پھر اگلی بسیں دوپہر 2.45 بجے، 3:15بجے ،اور3.45 بجے منگلورو سے روانہ ہونگی۔