گھر واپسی کے لئے اجیرے کے برہمانند سوامی جی کا نام استعمال کرنے پر شنکر نائک نے طلب کی معذرت
11:02AM Sun 26 Mar, 2017
بھٹکلیس نیوز / 26 مارچ، 17
بھٹکل / (نامہ نگار) واٹس اپ ، سوشیل نیٹ ورک سمیت ایک اخبار اور مقامی ٹی وی چینل پر گھرواپسی پروگرام کی رپورٹ نشر کرنے کے دوران شری رام سینا بھٹکل کے صدر شنکر نائک کے شری رام اکشھتر کے برہمانند سوامی جی کی تصویر غیر قانونی طریقے پراستعمال کرنے پر انہوں نے معذرت طلب کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔
جمعرات کی شام نامدھاری سنگھا کے ذمہ داران کے سامنے حاضر ہوکر معافی مانگتے ہوئے شنکر نائک نے کہاکہ میں نے گھر واپسی پروگرام کے لئے سوامی جی کی تصویر استعمال کرنے کسی سے نہیں کہاتھااگر معاملے سے سوامی جی کو دکھ پہنچا ہے تو میں ان سے معافی مانگتاہوں، میرے فیس بک اکاؤنٹ پر موجود سوامی جی کے فوٹو کے ساتھ گھرواپسی کے بیان کو جوڑا گیا ہے ،میں اس سلسلے میں ہتک عزت مقدمہ درج کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ چینل پر سوامی جی کی تصویر استعمال کرنے کے لئے چینل والے ہی راست ذمہ دار ہیں میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ضلعی سطح کے نوتن نامی ٹی وی نیوز چینل نے شری رام سینا کے صدر شنکر نائک کی طرف سے دئیے گئے گھر واپسی بیان کو نشر کرنے کے دوران سوامی جی کی تصویر استعمال کی تھی۔ اس سلسلے میں شری رام اکشھتر کے ٹرسٹی جے این نائک نے گھرواپسی بیان کے ساتھ سوامی جی کی تصویر استعمال کرنے پر سخت مذمت کی آسارکیری کے نامدھاری گرومٹھ میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتےہوئے نامدھاری کے ذمہ داران نے کہا کہ فی الحال اس نے معافی مانگی ہے اگر آئندہ کسی نے سوامی جی کا فوٹو غلط استعمال کیا تو لازماً قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نامدھاری گرومٹھ کے صدر ڈی بی نائک نے کہاکہ ایک اخبار والے نے ہمارے دھیان میں لائے بغیر غیرذمہ دارانہ حرکت انجام دی ہے ، اس تعلق سے متعلقہ ٹی وی چینل بھی معافی مانگے ۔
اس اخباری کانفرنس میں سابق ایم ایل ے جے ڈی نائک، کے آر نائک، گوندا نائک، شری دھر نائک، ایشور نائک،وٹھل نائک، نارائن نائک اور دیگر حضرات موجود تھے۔
(کنڑا سے ترجمہ: اے جے اسدی)