بی جے پی کی تعلقہ کمیٹی کے عہدیداران کا انتخاب
01:29PM Tue 2 Aug, 2016
شنکر سنکپا نائک بنے بھٹکل پی جی پی یوتھ مورچہ کے صدر
بھٹکلیس نیوز / 02 اگست، 16
بھٹکل / (پریس ریلیز) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)تعلقہ کمیٹی کے عہدیداران کا انتخاب ہوا ہے جس کے تعلق سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے بھٹکل بی جے پی شاخ کے صدر مسٹر راجیش نے بتایا ہے کہ نائب صدور کے طورپر جٹپا سومیا نائک مرڈیشور، دھنیا کمار جین ہاڈولی، رام چندر ناگپا نائک بینگرے، پریما سریش آچاری ، گنپیا ماستی گونڈ ماروکیری ، سنیتا دینیش ہیرورکر، چتراپور ۔ سکریٹریز کے طورپر موہن کورگپا نائک ہڈین، رام جٹپا نائک ہونیمڑی ، پدمیا تمپا نائک کائی کنی ، گیتا ایشور نائک بائیلور، ونیتا نارائن ہری کانت ماولی، مہیش وسنت کھاروی بندر اور خازن کے طورپر شری دھر وینکٹیش نایک منکولی کو نامز د کیا گیا ہے ۔
اخباری بیان کے مطاب اس موقع پر بی جے پی بھٹکل تعلقہ یوتھ مورچہ کے عہدیداران کو بھی نامزد کیا گیاہے جس کے مطابق شنکرسنکپا نائک بھٹکل تعلقہ یوتھ مورچہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں، جبکہ لکشمن مادیو نائک ہیبلے اور شبریش کرشنا نائک کائی کنی نائب صدورمنتخب ہوئے ہیں اور جنرل سکریٹری کے عہدہ کے لئے پرمود سدانند جوشی کٹگار کوپا ، سکریٹریز کے عہدے کے لئے اُدئیے گوند نائک ہنومان نگر ، چندر شیکھر پرمیا دیواڑیگا بینگرے ، ونایک منجیا آچاری ہنومان نگر، جینت ماستی گونڈ ہلیانی اور خازن کے لئے آنند رگھوویر بالگی منکولی کومنتخب کیا گیا ہے۔