ریاست میں آج ماسک ڈے کا انعقاد: بھٹکل میں جالی ٹاؤن پنچایت کی جانب سے بیداری ریلی
11:02AM Thu 18 Jun, 2020
بھٹکل: 18 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا جیسی مہلک وبا سے بچنے کے لیے حفاظتی انتظامات کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے ریاست بھر میں آج ماسک ڈے منایا گیا۔
اسی کے تحت بھٹکل جالی ٹاؤن پنچایت کی جانب سے یہاں جالی روڈ کراس سے، امین الدین روڈ، آزاد نگر وغیرہ میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں اس تعلق سے بیداری کے لیے نعرے لگائے گئے اور عوام میں ماسک، گلوز وغیرہ تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف افسر وی شاستری نے کہا کہ اب عوام کو ماسک پہننا اور سماجی دوری کی پابندی کرنا اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی عوامی مقامات پر اس کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جاتا ہے تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔