نیتا نندا سوامی کو سزا دینے کا مطالبہ بڑدی کے پاس لوگوں کاد ھرنا اور پولیس لاٹھی چارج

04:05PM Wed 30 Aug, 2017

بنگلور(بھٹکلیس نیوز ):۔رام نگر ضلع بڑدی کے پاس کئی لوگوں نے متنازعہ ڈھونگی نیتا نندا سوامی کو بھی سزا دینے اور اسے جیل بھیجنے کی مانگ کودھیان پیٹھ آشرم کے سامنے دھرنا دیا اور آشرم پر پتھراؤ کرنے کی وجہ سے وہاں تھوڑی دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی اور پولیس کو موقعہ واردات پر پہنچ کر لاٹھی چارج کرنی پڑی اور دھرنا دینے والے لوگوں کو وہاں سے بھگایا۔ دھرنا دینے والے لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ جس طرح ہریانہ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے عصمت دری کے الزام میں ڈھونگی بابا گرو ھیت رام رہیم سنگھ کو 20سال قید کی سزا اور 30لاکھ روپیوں کا جرمانہ لگایا ہے بالکل اسی طرح نیتا نندا کو بھی اپنے آشرم میں کئی خواتین کی عصمت دری کرنے کے الزام میں سزا ملنی چاہےئے۔ یہ معاملہ رام نگر کے ضلع اور سیشن کورٹ میں زیر التواء ہے اور کئی سالوں سے اس معاملہ کی شنوائی نہیں ہوئی۔ نیتا نندا کو فوری سزا دینے کے لئے خصوصی عدالت کا قیام عمل میں لانا چاہےئے اور اس کے تمام معاملات کی شنوائی کرکے سزا کا اعلان کرنا ضروری ہے ۔تاکہ ریاست میں اور ہندوستان میں نام نہاد ڈھونگی سوامی جیوں اور تانترک کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا جاسکے اور لوگوں کو ان کی کرتوت کا پتہ چل سکے۔ نیتا نندا نے ٹمل فلموں کی اداکارہ رنجیتا کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا خلاصہ ٹمل چینل سن ٹی وی نے کیا تھا۔ اس واردات کے بعد نیتا نندا کو گرفتار کرکے 52دنو ں کے لئے جیل بھیجنا پڑا تھا۔اسکے بعد وہ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔اسی درمیان آشرم میں رہنے والی امریکی خاتون آرئی راؤ نے بھی شکایت کی کہ نیتا نندا نے کئی مرتبہ ا س کی عصمت دری کی تھی۔ اس معاملہ کے جانچ کی ذمہ داری سی آئی ڈی کو سونپی گئی تھی۔سی آئی ڈی نے آشرم پر چھاپہ مارکئی چیزوں کو ضبط کیا تھا ۔اس میں فحش فلموں کی سی ڈی ۔ ویڈیو کیسٹ ، فحش کتابیں۔ گانجہ۔ کانڈومس اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔نیتا نندا کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی تھی۔پولیس نے ٹمل ناڈو کے مدھورائے میں واقع نیتا نندا کے آشرم پر بھی چھاپہ مارا تھا مگروہ فرار تھا۔آخرکار اسے ہماچل پردیش سولان ضلع کے ایک ندی کے کنارے آشر م سے گرفتار کرکے بنگلور لایا گیا تھا ۔اس کے قبضہ سے نقد تین لاکھ روپےئے ۔کئی امریکی ڈالرس اور منشیات کو ضبط کیا گیا تھا ۔دوسری طرف اس کے خلاف کرناٹک ۔کیرل او رٹمل ناڈو کے کئی مقامات پر سرکاری زمینات پر غیر قانونی طریقہ سے ناجائز قبضہ جات کرکے آشرم تعمیر کئے ہیں۔ بڑدی کا آشرم بھی سرکاری زمین میں تعمیر کیا گیا ہے ۔ یہ معاملہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔