استعفی کے بعد کیجریوال کی نجیب جنگ سے ملاقات ، راج نواس میں ایک ساتھ کیا ناشتہ
09:38AM Fri 23 Dec, 2016
نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج صبح راجنواس جاکر لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی۔ مسٹر جنگ نے کل اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ انہوں نے پھر سے تعلیمی شعبہ میں واپس جانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر بننے سے پہلے مسٹر جنگ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے۔
مسٹر کیجریوال اور مسٹر جنگ کے درمیان ملاقات تقریبا ایک گھنٹے تک چلی۔ مسٹر کیجریوال نے بعد میں کہا کہ مسٹر جنگ نے ناشتے پر بلایا تھا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کے استعفی کے تعلق سے کہا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا ہے۔
وزیر اعلی اور گورنر کے درمیان اختیارات پر مسلسل تصادم ہوتا رہتا تھا۔دونوں کے درمیان حقوق کی لڑائی کورٹ تک بھی پہنچی ۔ مسٹر جنگ کے کل استعفی دیئے جانے پر مسٹر کیجریوال نے حیرت کا اظہار کیا تھا اور انہیں مستقبل کے لئے نیک خواہشات دی تھیں۔