منڈلی سرکاری اسکول میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
04:29PM Sun 7 Jul, 2013
منڈلی سرکاری اسکول میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
بھٹکلیس نیوز /07 جولائ 13
بھٹکل / (بھٹکل بیورو) آج یہاں منڈلی کے کنڑا سرکاری اسکول میں ساہا شکتی جم کے زیر اہتمام خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹرشرد کمار(میڈیکل آفسر) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپ سہا شکتی جم کے زیر اہتمام گزشتہ بارہ سالوں سے جاری ہیں ۔ ہر سال اس جم کے تحت ہندوستان بھر میں اس طرح کے سو سے زائد کیمپ منعقد کئے جاتے ہیں اور سینکڑوں لوگ ایسے کیمپ میں آکر اپنا خون عطیہ کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر موصوف نے مزید کہا کہ جو غریب لوگ سرکاری اسپتال سے آتے ہیں ہم انہیں بالکل مفت بوتل دیتے ہیں اور دوسرے حضرات سے 700/ روپئے کی رقم فی بوتل لی جاتی ہے ۔
آج کا یہ کیمپ صبح 11:00 بجے سے شروع ہوکر دوپہر 02:00 بجے اختتام کو پہنچا ۔ اس موقع پر بھٹکل کے سماجی کارکن و بھٹکل روٹری کلب کے ممبر جناب نذیر قاسمجی صاحب ، مولانا یاسر برماور ندوی صاحب ، منڈلی کے سماجی کارکن مسٹر منجوناتھ اورساہا شکتی جم کے ممبران اور دیگر حضرات موجود تھے ۔