وراٹ کوہلی کی جگہ اب یہ عظیم کھلاڑی سنبھالے گا آرسی بی کی کمان
12:05PM Sun 9 Sep, 2018
بے شک ٹیم انڈیا میں وراٹ کوہلی کی کپتانی پوزیشن کو کوئی کھلاڑی چیلنج دینے کی حالت میں نظرنہیں آرہا ہے، لیکن آئی پی ایل میں ان کی کپتانی جانے کی بحث شروع ہوگئی ہیں۔ وراٹ کوہلی کی جگہ جس کھلاڑی کو کپتان بنائے جانے کا امکان ہے وہ اے بی ڈیویلیئرس۔
جنوبی افریقہ کے عظیم کھلاڑی اے بی ڈیویلیئرس اور وراٹ کوہلی کی دوستی تو پوری دنیا جانتی ہے۔ کرناٹک سورنا نیوز اور نیٹ 18 کی خبر کے مطابق کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ لیا جاچکا ہے، بس کا اعلان ہونا باقی ہے۔
آئی پی ایل کے پہلے سیزن سے ہی وراٹ کوہلی آرسی بی کا حصہ رہے ہیں اور سال 2013 کے بعد سے ٹیم کے مستقل کپتان ہیں۔ کوہلی کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے بھلے ہی تمام کامیابیاں حاصل کی ہوں، لیکن آئی پی ایل میں کبھی آرسی بی خطاب نہیں جیت سکی ہے۔
حال ہی میں آرسی بی کے منیجمنٹ نے ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی کرتے ہوئے ڈینیل ویٹوری کی جگہ جنوبی افریقی کوچ گیری کرسٹن کی تقرری کی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ اے بی ڈیویلیئرس نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا ہے اور کپتان بننے کے بعد وہ پورے سیزن کے لئے ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔ ویسے اس کھلاڑی نے پاکستان سپرلیگ میں کھیلنے کی بھی حامی بھردی ہے۔