طالبات کے لئے بیو ٹیشن تربیت  کے لئے بنگلورو میں تربیتی کورس کا اہتمام 

12:10PM Wed 15 Feb, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)محکمۂ کھیل کود ونوجوانان امور کی جانب سے لڑکیوں کو خود روزگار بنانے کیلئے 20 فروری تا4؍ مارچ کورمنگلا اندور اسٹیڈیم میں بیوٹیشین تربیتی کورس کا اہتمام کیاگیا ہے۔ اس تیرہ روزہ کورس میں ایس ایس ایل سی کامیاب یا ناکام طالبات حصہ لے سکتی ہیں۔ بیرون اضلاع کے امیدواروں کیلئے رہائش کا انتظام رہے گا۔خواہشمند لڑکیاں مارکس کارڈ اور دیگر دستاویزات کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائرکٹر یووانیکا ، نروپتنگا روڈ، بنگلور 01- یا فون نمبر080-22214911/8095841941 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔