بیدر میں ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل
10:29AM Mon 29 Jul, 2013
بیدر میں ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل
بھٹکلیس نیوز /29جولائی ،13
بیدر/بھالکی مستقر کی معصوم پاشاہ کالونی کے رہائشی اسمٰعیل مستان صاحب انعامدار(28) کا کل رات 11.45بجے ماہِ رمضان ہونے کے باوجود نہایت ہی بے دردی اور بربریت سے قتل کیاگیا۔ اس قتل کے ملزمین ابراھیم شہاب الدین ، حسین ، سید علی اور اسمٰعیل ہیں ۔ یہ بات مقتول کی والدہ مولانی مستان صاحب نے بھالکی پولس اسٹیشن تھانے میں داخل کردہ رپوٹ میں کہی ہے۔ قتل کی وجہ پرانی مخاصمت بتائی جارہی ہے۔ ایسا ہی واقعہ مبینہ طورپر عمرگہ میں بھی گذشتہ سال ہوچکا ہے۔ کل رات کے قتل کے بعد قاتل فرار ہوچکے ہیں۔ جائے ورادات میں پہنچ کر ڈی ایس پی بی ایس مالگتی ، پی ایس آئی آرکے ٹھاکر ، پرکاش یاتنور نے معائنہ کیا۔ تفتیش جاری ہے۔