بھٹکل میں بہت جلد اوئی کیبس کی آٹو سرویس کی ہوگی شروعات

03:22PM Sat 17 Dec, 2016

بھٹکلیس نیوز / 17 دسمبر، 16 بھٹکل / (رضوان گنگاولی)" آنے والے پندرہ دنوں میں بھٹکل میں اوئی کیبس کی طرف سے آٹو رکشہ کی سرویس شروع کی جائے گی جسے صارفین بہت جلد اینڈرائیڈ کے پلے اسٹور اور آئی فون کی آئی او ایس سے ڈاؤنلوڈ کرکے حاصل کر سکتے ہیں"۔ یہ اطلاع آج یہاں فواز قاضیا نے اخباری کانفرنس میں دی۔ انہوں نے اس ایپ کے ذریعہ صارفین کو ہونے والی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس  سے کوئی بھی کسٹمر آٹو بک کرسکتے ہیں اس کے علاوہ جنہیں ایپ کا استعمال نہیں آتا ہے وہ بھی ٹول فری نمبر 18001200055  پر ڈائل کرکے بھی بکنگ کراسکتے ہیں۔ اس موقع پر انیق صدیقاور معزز کولا بھی موجود تھے۔