داؤد پاکستان میں نہ تھا،نہ ہے؛نواز شریف کے خصوصی ایلچی شہریارخان اپنے بیان سے منحرف

06:26AM Sun 11 Aug, 2013

داؤد پاکستان میں نہ تھا،نہ ہے؛نواز شریف کے خصوصی ایلچی شہریارخان اپنے بیان سے منحرف بھٹکلیس نیوز /11اگست 13 اسلام آباد(یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم نواز سریف کے خصوصی ایلچی سابق خارجہ شہریارخان انے کل کے بیان سے پلٹ گئے۔انہوں نے کل کہا تھا کہ ہندوستان کا مطلوب مجرم داؤد ابراہیم پہلے پاکستان میں تھا لیکن اب وہ متحدہ امارت میں ہوسکتا ہے۔ آج انہوں نے اپنے اس بیان کی تردید کی اور کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ داؤد ابراہیم کہا پر ہے۔ انہوں نے لندن میں ایک ٹیلی ویژن چینل سے کہا کہ نہ تو انہیں خارجہ سکریٹری رہتے ہوئے داؤد ابراہیم کی اطلاع تھی اور نہ اس وقت ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ داؤد کہا ہے۔ انہوں نے وہیں کہا کہ یہ پاکستانی اخبارات شائع کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کے خصوصی ایلچی برائے ہند کا کہنا ہے کہ اگر داؤد پاکستان مین ہوتا تو وزارت داخلہ کو ضرور جانکاری ہوتی لیکن وزارت خارجہ کو یہ بھی معلوم ہونا یہ ضروری نہیں۔ مجھے اس کا اندازہ نہیں کہ داؤد پاکستان مین ہے یا وہ کبھی یہاں تھا۔ مسٹر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر داؤد پاکستان میں ہوتا تو اب تک اس کو گرفتار کر لیا ہوتا۔ شہر یار خان ہند-پاک کے درمیان ٹریک -2 ڈپلویسی کے خصوصی ایلچی ہے۔ انہون یہ باتیں انڈین جر نلسٹ ایسوسی ایشن کے ذریعہ لندن میں شہریار خان کی ایک کتاب کی ریلیز کے لئے منعقدہ پرگرام سے قبل صحافیوں سے گفتگو دوران کہیں۔ شہریار خان کا کہنا ہے کہ میں داؤد کے متعل جو باتیں کہیں تھی وہ کوئی سرکاری بیان نہیں تھا اور میں اپنی طرف سے کچھ بھی نہیں کہا ہے۔ واضح ہو کہ شہر یار خان نے کہا تھا کہ داؤد ابراہیم پہلے پاکستان میں تھا لیکن اسے بھاگنے پر مجبور کردیا گیا اور وہ غالباً متحدہ امارات میں ہے۔ ادھر ہندوستان نے شہریار خان کے کل کے بیان پر اظہار خوشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس بیان سے کافی مدد ملی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے ان خبروں کو دیکھا ہے جو پاک سرکار کے ایک افسر کے حوالہ سے آئی ہے۔ ہم نے 1993ء کے ممبئی بم دھماکوں کے ڈوزیر کو کبھی بند نہیں کیا۔ اب ہمیں اس کے بارے میں اور زیادہ جانکاری ملی ہے۔ ہم تب تک آرام سے نہیں بیٹھے جب تک 1993ء کے ممبئی بم دھماکوں کے ذمہ دارون کو انصاف کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔ترجمان نے کہا کہ ہم سب قصورواروں کو ڈھونڈ نکالیں گے چاہے وہ جہاں بھی روپوش ہوں۔ Copy of dawood