ایس ایس ایل سی امتحانات کے نئے نظام الاوقات کا اعلان
04:20PM Tue 19 May, 2020
بینگلورو: 19 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے مارچ کے مہینے سے ملتوی ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحانات کی تاریخ کا اعلان کل وزیر برائے پرائمری و ثانوی تعلیمات مسٹر سریش کمار نے کیا تھا جبکہ آج محکمہ کی جانب سے امتحانات کا نظام الاوقات (ٹائم ٹیبل) جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایس ایس ایل سی امتحان کا آغاز 25 جون سے ہوگا جبکہ اس کا آخری پرچہ 3 جولائی،20 کو ہوگا۔ امتحان کے نظام الاوقات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
25/06/2020: سکینڈ لینگویج (انگریزی/کنڑا)
27/06/2020: میتھس (حساب)
29/06/2020: سائنس
01/07/2020: سوشیل سائنس
02/07/2020: فرسٹ لینگویج
03/07/2020: تھرڈ لینگویج