میسورو میں انٹرنیٹ کے ذریعہ لڑکیوں کو پھانسنے والا نوجوان گرفتار
03:18PM Sun 12 Mar, 2017
بھٹکلیس نیوز / 12 مارچ،2017
میسور / (نامہ نگار) انٹرنیٹ کے ذریعہ نقلی آئی ڈی بناکر بھولی بھالی لڑکیوں کو پھانسنے والے ایک نوجوان کو پولس نے حراست میں لیا ہے جس کی شناخت ایچ ایم سادات (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ نوجوان اب تک پچیس سے زائد لڑکیوں کو پھانس چکا ہے اور ہر بار یہ انہیں سرکاری نوکری دینے اور ان جیسے بڑے بڑے خواب دکھا کر پھنسانے کی واردات سامنے آئی ہے۔
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس نے ریاست بھر میں اپنا جال پھیلا رکھا تھا اور مختلف ناموں کے ذریعہ اس نے اب تک قریب 50/لاکھ روپئے بھی ہڑپ کر لئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم آئی ٹی آئی میں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنے کے بعد کال سینٹر سے جڑ گیا تھا جس کی وجہ سے اسے لوگوں کو باتوں کے ذریعہ پھانس لینا بہت آسان ہوگیا تھا۔