نیو شمس اسکول کے طلبہ کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کی بیداری کے لیے پیدل ریلی کا انعقاد
04:07PM Sun 28 Jul, 2019
بھٹکل: 28 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ادارہ تربیت اخوان کے تحت چلنے والے نیو شمس اسکول میں آج صبح ماحول کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے اور پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے پر ابھارنے کے لیے اسکول کے پانچویں سے دسویں جماعت تک کے طلبہ نے پیدل ریلی نکالی۔
ریلی کا آغاز اسکول پرنسپال محترمہ فہمیدہ ڈاٹا نے ہری جھنڈی دکھا کر کیا ۔ ریلی نیو شمس اسکول سے شروع ہوکر پہلے جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے واپس گھوم کر اسکول میدان آکر رکی، اس دوران طلبہ کی جانب سے جامعہ آباد روڈ پر رہنے والوں کو پودے دیے گئے اور ماحول کی حفاظت کے لیے اس کی ضرورت کو بھی بیان کرتے ہوئے اپنی جانب سے بھی ایک پودا لگانے کا بھی اعلان کیا۔
اس کے بعد یہ ریلی بھٹکل شمس الدین سرکل پہنچی جہاں پر بھی طلبہ نے ماحول کے تعلق سے بیداری نعرے لگائے اور عوام کے درمیان پودوں کی تقسیم کی۔
اس موقع پر صدر ادارہ تربیت اخوان جناب اسماعیل محتشم ،نائب صدر جناب نذیر قاضی ، جنرل سکریٹری مولانا ضیاء رکن الدین ندوی، پی آر او مولانا عزیز الرحمان رکن الدین ندوی، جناب صلاح الدین ایس کے، جناب منعم رکن الدین ۔جناب رضا مانوی وغیرہ موجود تھے۔