سعودیہ: دماغی طور پر فوت بچے کے اعضاء کی کامیاب پیوند کاری
11:47AM Sun 19 Jun, 2016
سعودی عرب کے طبی ماہرین نے کمال مہارت کے ساتھ دماغی طور پر فوت ایک شیرخوار بچے کے اعضاء کی کامیاب پیوند کاری کی ہے جس کے نتیجے میں بچہ اب صحت مند ہو گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ٹریفک حادثے میں دماغی طور پر فوت ہونے والے چار ماہ کے بچے کو اعضاء کی تبدیلی کے لیے جدہ کے شاہ عبدالعزیز میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا تھا جہاں سعودی طبی مرکز برائے پیوند کاری آعضاء کی ٹیم جگر اور عمل انہضام کے سرجن ڈاکٹر احمد الجوھری اور گردے کے آپریشن کے ماہر ڈاکٹر علاء ابو یوسف اور شاہ عبدالعزیز میڈیکل کمپلیکس کی ٹیم نے بچے کے اعضاء کی پیوند کاری کے عمل میں حصہ لیا۔ بچے کے لیے اعضاء سرکاری سطح پر عطیہ کیے گئے تھے۔ اعضاء کا عطیہ ملنےکے بعد ڈاکٹروں نے سرجری کی مدد سے بچے کے گردے، جگر اور خون کی وریدوں کو تبدیل کیا۔
ڈاکٹر الجوھری کا کہنا ہے کہ ایک چار سالہ بچے کے اعضاء کی سرکاری عطیے کے تحت پیوند کاری کا یہ پورے مشرق وسطیٰ کا پہلا کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم سن بچے کے اعضاء کی منتقلی ایک انتہائی مشکل اور پیچیدہ عمل تھا کیونکہ بچے کے خون کی وریدیں اور دیگر اعضاء چھوٹے ہونے کے باعث ان کی سرجری ایک مشکل چیلنج تھی۔
دماغی طور پر متوفی بچے کو ایک دوسرے فوت ہونے والے شہری کےاعضاء عطیہ کئے گئے تاہم اس کا اہتمام حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا۔