مسلمانوں کو رجھانے کی بی جے پی کی کوشش
12:29PM Wed 26 Jun, 2013
مسلمانوں کو رجھانے کی بی جے پی کی کوشش
بھٹکلیس نیوز / 26 جون، 13
نیو دہلی / (ایجنسی) بھارت کے مرکزی اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر نے کہا ہے ان کی پارٹی مسلمانوں کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کرے گی ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی انسانیت کی سیاست کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے "اقلیتی سماج کے سامنے چیلنجز" موضوع پر ایک ٹی وی چینل کی جانب سے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کے دلوں کو چھونا چاہتے ہیں اور ہم حکومت کے لئے نہیں بلکہ ملک دکھانے کی سیاست کر رہے ہیں ۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ ہم ایک مذہب کو لے کر ملک نہیں بنانا چاہتے بلکہ تمام مذاہب کو لے کر ملک بنانا چاہتے ہیں اور ملک بغیر دل جیتے نہیں بن سکتا اسی لئے ہم لوگوں کے دلوں کو جیتنا چاہتے ہیں ۔ راج ناتھ سنگھ نے اقلیتوں کے چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے اپنی طرف سے کوشش کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاستوں میں اقلیتوں کے مسائل ہوں تو انہیں بتایا جائے وہ ہر حالت میں ان کا حل کرنے کی کوشش کریں گے. راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس پارٹی نے بنیاد پرست اور مسلم مخالف مانے جانے والے گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی کو حال ہی میں اپنی انتخابی کمان سونپ دی ہے ۔