ڈاکٹر جسیم محمد بھارت گورب اعزاز سے نوازے گئے

01:02PM Mon 12 Dec, 2016

شفاف ہندوستان مہم کے محرک وزیر اعظم نریندر مودی ہیں: ڈاکٹر جسیم محمد علی گڑھ 12دسمبر2016: کلین انڈیا مشن کے ساتھ ملک میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے اس تحریک کا منبع ہمارے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی ہیں. جب ملک صاف ستھرا ہوگا تو ملک واسیوں کی صحت بھی شاندارہوگی۔ مذکورہ باتیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم ڈاکٹر جسیم محمد نے ورلڈ ہیومن رائٹس پروٹیکشن ایسوسی ایشن کی طرف سے نئی دہلی کے روسی کلچرل سینٹر میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں مرکزی سماجی انصاف اور دائرہ اختیار وزیر رام داس بندو اٹھاولے کے دست مبارک سے بھارت گورو سمان ۔2016 ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہیں۔ انھوں نے کہا کہ صفائی اور پاکیزگی کو اسلام مذہب میں اہم جگہ دی گئی ہے۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی ملک کے ایسے پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے حفظان صحت پر خصوصی زور دیا۔ جب ملک میں حفظان صحت ہوگی تو غیر ملکی بھی ہمیں اچھی نگاہوں سے دیکھیں دوسری طرف حفظان صحت کے گہرے اثرات جسم اور دماغ پر پڑتے ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں صرف اے ایم یو کی وجہ سے ہوں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے ڈاکٹر جسیم محمد کی طرف سے ملک میں صفائی ستھرائی اور شفافیت کے میدان میں کئے گئے بڑے پیمانے پر بیداری کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوان اگر اس قسم کی سماجی مہمات میں دلچسپی لیں تو ملک تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر آگے بڑھ سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی ہندوستان کو ایک نئی سمت دے رہے ہیں اورنوجوانوں کو اس میں شرکت کے لئے آگے آنا چاہئے۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے مرکزی وزیر مسٹر رام داس اٹھاولے جی کو سر سید احمد خان یادگاری نشان پیش کیا اور مسٹر نریندر مودی کے ’من کی بات‘ پر مرتب کی گئی اپنی کتاب پیش کیا۔ واضح رہے ڈاکٹر جسیم محمد موضع اوسیاضلع غازی پور کے رہنے والے ہیں وہ ایک شہرت یافتہ مصنف اور سماجی کارکن ہیں ان کی 20 سے زائد کتابیں شائع ہوکر مقبول عام ہوچکی ہیں متعد د مضامین بھی ملک کے نامی اخبارات ورسائل میں شائع ہوچکے ہیں۔ ’’نریند ر بھائی مودی۔فرش سے عرش تک، دی اے ایم یو، عالمی قائد نریند بھائی مودی، سرسید احمد خاں اور علی گڑھ موؤمنٹ وغیرہ اہم ہیں۔ اس سے قبل بھی انھیں رئیس الدین رئیس ادبی ایوارڈ، آچاریہ ہستی کرونا ایوارڈ وغیرہ متعدد اعزازات وانعامات مل چکے ہیں۔ اس موقع پر ادارے کے صدر شمیم احمدخان عرف مانو کمار، سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری امر سنگھ، سی پی ایم کے اتل انجان، ایڈوکیٹ کے ٹی ایس تلسی، منی آچاریہ لوکیش، ڈاکٹر عمیر الیاسی نے خیالات کا اظہار کیا۔ان کے علاوہ رئیس ادریس، روبی سنگھ ارچنا، ارشد قاسمی، ڈاکٹر فرقان سنبھلی، ڈاکٹر سلیم محمد خان، امود گلزار، شمیم احمدانصاری وغیرہ موجود تھے۔