بریکنگ نیوز : ونگ کمانڈر ابھینندن کو کل رہا کرے گا پاکستان ، عمران خان نے کیا اعلان

11:58AM Thu 28 Feb, 2019

پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ گرفتار ہندوستانی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینند کو کل رہا کردے گا ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان ہندوستان کے پائلٹ کو کل رہا کردے گا ۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کہا کہ پاکستان کل خیر سگالی کے جذبہ کے طور پر گرفتار ہندوستانی پائلٹ کو رہا کر دے گا۔ ساتھ ہی ساتھ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن ہماری مذاکرات اور امن کی کوششوں کو ہندوستان کمزوری نہ سمجھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہندوستانی فضائیہ نے ایک پاکستانی جنگی طیارہ کر مار گرایا تھا ۔ تاہم اس دوران ہندوستان نے اپنا ایک مگ  21 طیارہ گنوادیا تھا اور پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کو پاکستان نے گرفتار کرلیا تھا ۔