وجے مالیہ توہین عدالت کے قصوروار: سپریم کورٹ
01:51PM Tue 9 May, 2017
دس جولائی کو پیش ہونے کا حکم
سپریم کورٹ نے آج بینکوں کے کروڑ روپے کے قرضدار شراب کے تاجر وجے مالیہ کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا ہے۔جسٹس آدرش کمار گوئل کی سربراہی والی عدالت عظمی کی بنچ نے آج ایک حکم جاری کیا۔اس نے مالیہ کو 10 جولائی کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔
بتاتے چلیں اس سے پہلے گزشتہ 9 اپریل کو سپریم کورٹ نے کورٹ کی توہین اور ڈیاگو ڈیل معاملے میں اپنے حکم کو محفوظ رکھا تھا۔ بینکوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیاگو ڈیل معاملے میں جو 40 ملین امریکی ڈالر ملے تھے، انہیں سپریم کورٹ کی رجسٹری میں جمع کرائی جائے۔ بینکوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بار بار کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے وجے مالیا کی کسی بھی درخواست پر سماعت نہیں ہونی چاہئے۔ وہیں، مالیا نے کورٹ میں کہا تھا کہ ان کی تمام جائیداد ضبط کر لی گئی ہے اور اب ان کے پاس بینک کو 92 سو کروڑ روپے کے قرض کو ادا کرنے کے لئے رقم نہیں ہے۔
بینکوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ مالیا ڈیاگو ڈیل سے ملی رقم کو ایک ہفتے کے اندر ہندوستان لے کر آئیں۔ اگر وہ ایسا نہیں کر سکتے تو وہ ذاتی طور پر ہندوستان آکر عدالت میں پیش ہوں۔