بھٹکل میں عیدالفطر کی رونقیں مکمل لاک ڈاؤن کی نذر؛ راستوں پر پسرا رہا سناٹا
12:26PM Sun 24 May, 2020
بھٹکل: 24 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں تیس روزے مکمل ہونے کی بنا پر آج بروز اتوار عیدالفطر منائی جارہی ہے لیکن ملک میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکھنے کے لیے چل رہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے عید کی رونقیں پوری کی پوری لاک ڈاؤن کی بھینٹ چڑھ گئیں ہیں، شاید ہی دنیا کی آنکھ نے پچھلی دہائیوں میں ایسی خاموش عید دیکھی ہوگی۔
بھٹکل میں پہلے ہی قاضی صاحبان کی جانب سے عید کی دوگانہ گھروں میں ہی ادا کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے آج بھٹکل کے تمام مسلمانوں نے گھروں میں ہی عید کی نماز ادا کی۔
وہیں دوسری طرف بھٹکل میں جگہ جگہ پولس اہلکاروں کو تعینات کر آج لاک ڈاؤن میں سختی برتی گئی ہے تاکہ عوام بلا وجہ کی چہل پہل سے دور رہیں۔
ریاست میں کچھ دنوں سے کورونا کے معاملات میں اضافہ کے سبب لاک داؤن میں سختی برتنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جس وجہ سے لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی رہنے میں عافیت سمجھی۔
اس موقع پر قاضی صاحبان نے اپنے پیغامات جاری کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے اور پوری دنیا میں امن و سکون قائم ہونے کی دعا کی ہے۔