میڈیکل اسٹورس کی ہڑتال ، متبادل انتظامات
05:34PM Sat 27 May, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز )آن لائن ادویات کی فروخت کے خلاف 30؍ مئی کو ایک دن کیلئے ریاست بھر میں میڈیکل اسٹورس بند کرنے کی دھمکی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ادویات کی فراہمی کیلئے متبادل انتظامات کرتے ہوئے سرکاری اسپتالوں کے احاطہ ، پرائیویٹ اسپتال ، نرسنگ ہومس اور کارپوریٹ اسپتالوں سے منسلک میڈیکل اسٹورس کوبند سے مستثنیٰ رکھنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ جہاں سے عوام ادویات خرید سکتے ہیں۔محکمۂ ڈرگ کنٹرول کی جانب سے ریاست کے تمام ضلعی دفاتر میں عوام کو ادویات کی دستیابی سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ جن کے فون نمبرس محکمہ کے ویب سائٹhttp://drugs.kar.nic.in پر موجود ہیں۔ 30مئی کو ادویات کی دستیابی سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کیلئے نوڈل افسران کا بھی تقرر عمل میں آیا ہے۔ جس کے تحت اوم کار 9845492967اور 080-22341745 ایم سریش موبائل نمبر9141166046 فون نمبر080-22341789اور دیگر سے رابطہ کیا جاسکتاہے۔