بھٹکل میں میڈیکل کالج تعمیر کرنے پر غور کیا جائے گا؛ وزیر برائے اعلیٰ تعلیمات

03:10PM Tue 27 Aug, 2013

بھٹکل میں میڈیکل کالج تعمیر کرنے پر غور کیا جائے گا؛ وزیر برائے  اعلیٰ تعلیمات بھٹکلیس نیوز / 27 اگست، 13 بھٹکل (رضوان گنگاولی) بھٹکل میں اگر کوئی بھی ادارہ میڈیکل کالج تعمیر کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو کاروار کی طرح یہاں پر بھی اس کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ یہ بات وزیر برائے اعلی تعلیمات مسٹر دیش پانڈے نے تنظیم کی طرف سے منعقد عید ملن تقریب میں کہی ۔ موصوف نے مزید کہا کہ میڈیکل کالج کی بھٹکل میں سخت ضرورت ہے لیکن کالج کی تعمیر کے لئے یہاں کے ذمہ داروں کی دلچسپی بھی ضروری ہے ۔ موصوف نے امید دلائی کہ یقیناً یہاں کے لوگ اس سلسلہ میں سنجیدگی کے ساتھ غور کریں گے اور اس کے لئے اقدامات بھی کریں گے ۔ deshpande