مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مزدور یونین کا کل احتجاج؛ بھٹکل میں سی آئی ٹی یو کی طرف سےتحصلدار دفتر کے باہر احتجاج

03:48PM Tue 7 Jan, 2020

بھٹکل: 7/جنوری،2020 ( بھٹکلیس نیوز بیورو) حکومت کے مبینہ ملک مخالف اور عوام مخالف معاشی پالیسیوں کے خلاف لیفٹ حامی مرکزی مزدور تنظیموں نے سال کا پہلا ’بھارت بند‘ کی اپیل کی ہے جس میں 25 کروڑ لوگوں کی شرکت کا دعوی کیاجارہا ہے۔ سینٹر فار انڈین ٹریڈ یونین(سیٹو) کا کہنا ہے کہ سرکاری کمپنیوں اور بینکوں کے نجکاری روکنے، کم از کم مزدوری میں اضافہ کرنے، سوشل سیکورٹی مہیا کرانے اور لبرلائزیشن سے متعلق معاشی پالیسیوں پر حکومت کے ساتھ بات چیت ناکام ہونے پر 8 جنوری کو پورے ملک میں ہڑتال ’بھارت بند‘ کی اپیل کی گئی ہے۔ اس تنظیموں میں انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس، آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس، ہند مزدور سبھا، سینٹر فار انڈین ٹریڈ یونینس، آل انڈیا یونائٹیڈ ٹریڈ یونین سینٹر، ٹریڈ یونین کوآرڈی نیشن سینٹر، سیلف ایمپلائڈس ویمنس ایسوسی ایشن، آل انڈیا سینٹرل کونسل آف ٹریڈ یونینس، لیبر پروگریسیو فیڈریشن اور یونائٹیڈ ٹریڈ یونین کانگریس سے جڑے مزدور سنگھ حصہ لے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں بھٹکل میں سی آئی ٹی یو کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق ان کی جانب سے کل اس بند کو حمایت دی جائے گی اور اس تعلق سے تحصلدار دفتر کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔ اس بند کو کامیاب بنانے کے لیے مزدور یونین نے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔