'آج ایمان کی حفاظت بھت ضروری ھے' ال کوکن قران کوئز مقابلہ میں مولانا الیاس ندوی کا خطاب

03:14PM Wed 18 Jan, 2017

بھٹکلیس نیوز / 18 جنوری، 17 مجلس علمی کوکن کے زیر اہتمام  کوکن کے طلبہ کے مابین گزشتہ روز قرآن کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بھٹکل سے بھی علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا ابوالحسن اسلامک اکیڈ٘می کے جنرل سکریٹری جناب مولانا الیاس صاحب جاکٹی نے کہا کہ الله تعالى نے اسان کو عظیم مقصد حیات دیاھے اسلئے اسکو اپنی اور پورے عالم کی ذمہ داری دیکر ایمان وعمل کی حفاظت کرنا چاھئے اس کام کو انجام دینے کے لئے اھل علم اپنے نیتوں میں اخلاص پیدا کریں۔ مولانا نے اپنے کسی عمل کو بڑا نہ سمجھنے کی تاکید کرتے ہوئے کاہ کہ انسان اپنے عمل کو اچھا سمجھتا ہے لیکن اللہ تعالی کے نزیک اس عمل کی کوئی قدر وقیمت نھیں ھوتی ہے ۔ مولانا نے مزید کہا کہ اس کام کو صحیح طریقہ پر انجام دینے کے لئے اپنے بچوں میں  دینی شعور پیدا کرنا بے انتہا ضروری ہے جو اسلامی تعلیمات سے ہی حاصل ھوسکتاھے ۔