ایس ایس ایل سی امتحانات کی منسوخی کے تعلق سے مفاد عامہ کی عرضی کو کرناٹک ہائی کورٹ نے کیا مسترد

02:46PM Thu 28 May, 2020

بینگلور: 28 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) چند دن قبل ریاست میں طلبہ کی صحت کے پیش نظر تین وکیلوں کے ذریعے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کرتے ہوئے ایس ایس ایل سی امتحانات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ لیکن ہائی کورٹ نے اس عرضی کو خارج کرتے ہوئے ان کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا ہے اور ریاستی حکومت کی جانب سے اعلان کی گئی تاریخ پر ہی امتحانات منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ لیکن اس موقع پر ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کو طلبہ کی صحت کے تعلق سے بیدار رہنے اور ہر طرح کے حفاظتی اقدامات کی سختی سے تاکید کی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں 25 جون سے ایس ایس ایل سی کے امتحانات کا آغاز ہورہا ہے جوکہ اگلے 9 دنوں تک جاری رہیں گے۔