ٹوتھ پیسٹ سے دلکش پورٹریٹس بنانیوالانوجوان آرٹسٹ
03:54PM Tue 24 Nov, 2015
ٹوتھ پیسٹ دانت صاف کرنے کے کام توآتا ہی ہے لیکن اب ایک ماہر آرٹسٹ نے اسے مصوری کیلئے بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
میکسیکو سے تعلق رکھنے والےکرسٹیام راموس (Cristiam Ramos)نامی ایک ماہر آرٹسٹ نے اپنی انگلیوں کی مدد سے دانتوں کی صفائی کیلئے استعمال ہو نیوالے ٹوتھ پیسٹ سے کینوس پر ایسے رنگ بکھیرے کہ آرٹ کے شاہکار اُبھر کر سامنے آگئے۔
راموس اب تک لیڈی گاگا، ملی سائرس، ایما واٹسن اور سر ایلٹن جان سمیت کئی مشہور شخصیات کی پینٹنگز بنا چکاہے ، اس کا کہنا ہے کہ ایک شاہکار کی تیاری میں اسے دس گھنٹے کا وقت لگتاہے۔
ٹوتھ پیسٹ کے اس انوکھے استعمال کو دیکھتے ہوئے نہ صرف آرٹ کے دلدادہ حیران رہ گئے بلکہ فن کار کی مہارت کوداد دئیے بغیر بھی نہیں رہ سکے۔