سعودی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ، عملے کے تمام افراد ہلاک
12:37PM Tue 16 Oct, 2018
ریاض: سعودی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمال مغربی علاقے میں سعودی فوج کا تربیتی طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران گرکرتباہ ہوگیا۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے میں موجود عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔