راہل گاندھی کانگریس کے سربراہ اور سونیاگاندھی سرپرست ہوں:منی شنکرایئر

03:06PM Thu 23 Mar, 2017

نئی دہلی(بھٹکلیس نیوز)ایک طرف جہاں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے نام ملک ودنیامیں سب سے زیادہ27 شکست کاورلڈ ریکارڈ بننے جارہا ہے وہیں کانگریس کے سینئرلیڈرمنی شنکرایئرنے انہیں کانگریس سربراہ بنانے کی وکالت کی ہے۔ایئرنے کانگریس صدرسونیا گاندھی کے لئے پارٹی میں سرپرست کے کردارکی وکالت کی اورکہاکہ پارٹی کوایک جامع پارٹی ہونے سے آگے ایک جامع اتحادبنانے کی طرف بڑھاناچاہئے۔ ایئرنے اتر پردیش اور اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں بڑی شکست کے بعدکانگریسی لیڈروں کی جانب سے آئے ردعمل کے درمیان یہاں کہاکہ میں امید کر رہا ہوں کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے ان کے ہاتھوں میں کانگریس کی جودرحقیقت قیادت ہے وہ انہیں واقعی میں مل جائے گا اور وہ انہیں اس قابل بنائے گا کہ وہ پارٹی کوجمہوری بنانے کے اپنے ارادوں کا احساس کر پائیں۔ 75 سالہ کانگریسی لیڈر ایئر نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ راہل کواپ گریڈ جلد ہونا چاہئے۔ کانگریس کی انتخابات میں بار بار کی شکست کے بعد راہل گاندھی کی قیادت سوالات کے گھیرے میں ہے۔ اس سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے حال ہی میں کہا تھا کہ راہل فیصلہ کن طور پر کام نہیں کر رہے ہیں۔وہیں کیرالہ یوتھ کانگریس نائب صدرسی آر مہیش نے راہل سے کہا تھا کہ اگروہ پارٹی کی سامنے سے قیادت نہیں کرناچاہتے تووہ ہٹ جائیں۔ وہیں سینئر پارٹی لیڈر ایم ویرپا موئلی اور ستیہ ورت چترویدی بھی پارٹی کے اندر اندرکی صفائی پرزور دے چکے ہیں کہ اس سے پارٹی میں تازگی آئے گی اور وہ طاقت محسوس کرے گی۔