مشہور شاعر ندا فاضلی کا انتقال

02:01PM Mon 8 Feb, 2016

بھٹکلیس نیوز ؍ 08؍فروری،2016 ممبئی، ۸؍فروری: (ایجنسی) ہندی اردو کے مشہور شاعر ندا فاضلی کا 78 سال کی عمر میں ممبئی میں آج انتقال ہو گیا۔انا اللہ وانا والیہ راجعون۔ 12 اکتوبر 1938 کو دہلی میں پیدا ہوئے فاضلی کا مکمل نام مقتدا حسن ندا فاضلی تھا۔ ان کا بچپن اور جوانی گوالیار میں گزراجہاں سے انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی. 1957 میں گوالیار کالج سے گریجویٹ ہوئےفاضلی نے چھوٹی عمر سے ہی لکھنا شروع کر دیا تھا.ندا فاضلیان کا قلمی نام تھا ۔ندا کا مطلب ہے آواز جبکہ فاضلی کشمیر کا وہ علاقہ جہاں سے آکر ان کے پرکھے دہلی میں بس گئے تھے۔ ندا فاضلی اردو دنیا کے مشہور شخص تھے ان کے انتقال سے اردو دنیا میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا اس قحط الرجال میں تقریباً ناممکن ہے۔ ندا فاضلی کی زندگی ایک نظر میں:مقتدا حسن ندا فاضلی12 اکتوبر 1938 ‏(77)گوالیار وفات : 8فروری 2016 مقتدا حسن ندا فاضلی : ندا فاضلی کے نام سے مشہور ہوئے۔ ان کی پیدائش 12 اکتوبر 1938 کو ہوئی۔ ایک مشہور بھارتی شاعر ہیں۔