آج میسور کے بنی منٹپ میں میسور ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام 

03:58PM Mon 14 Aug, 2017

جشن یوم آزادی، پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات میسور 14اگست ( پی این این )گزشتہ ایک ماہ سے تیاریوں کے بعد آج بروز منگل میسور کے بنی منٹپ میں واقع تاریخی ٹارچ لائٹ پیریڈ میدان میں میسور ضلع انتظامیہ کی جانب سے جشن یوم آزادی منعقد کیا گیا ہے۔ صبح 9.00 بجے میسور ضلع کے انچارج وزیر ڈاکٹر ہچ سی مہادیواپا ترنگا جھنڈا لہرا کر جشن یوم جشن آزادی کا افتتاح کرینگے۔ اس موقع پر میسور پولیس کی جانب سے میدان کے اندر اور باہر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ میسور کے پولیس کمشنر کی جانب سے ہدایت کے تحت میسور شہر کے تمام اسکولوں کے انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے طلباء اور طالبات کی خود حفاظت کریں اور جلسہ گاہ میں کسی بھی اجنبی اشیاء کو ہاتھ نہ لگائیں۔ اور عوام کو سخت تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے دوکانون ، عبادت گاہوں، مارکیٹس، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹانڈ کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرون کو نصب کریں اور ان مقامات کے اطراف سخت حفاظتی انتطامات کریں۔ میسور میں واقع مکانوں کے مالکوں کو سخت تاکید کی گئی ہے کہ اپنے مکانوں کو کرایہ کو دینے کے موقع پر کرایہ دار سے تمام تفصیلات حاصل کریں۔ اور ضروت پڑنے پر انکے لگیج کا بھی معائنہ کریں۔ اور جشن یوم آزادی کے موقع پر ٹارچ لائٹ پیریڈ میدان میں داخل ہونے سے پہلے اپنا تفصیل سے معائنہ کروالیں۔ اور پولیس کی جانب سے لگائے گئے میٹل ڈیٹکٹر سے ہی گزریں۔