عبدالحسیب کاڈلی صاحب مرکز النوائط کے صدر منتخب؛ محب اللہ سدی احمدا صاحب کو جنرل سکریٹری بنایا گیا
11:07AM Sat 18 May, 2019
ابوظبہی: 18 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکز النوائط ابوظبی کے انتخابات کے بعد جمعرات کو بعد نماز عصر نومنتخب اراکین کی پہلی نشست منعقد کی گئی جس میں جناب عبدالحسیب کاڈلی صاحب پھرایک بارصدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ جناب محب اللہ سدی احمدا صاحب کو جنرل سکریٹری کے طور پر چن لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دیگر عہدیداروں میں جناب محمد شعیب قاضی کو نائب صدر، جناب ریاض احمد ایم جے کو سکریٹری، جناب سمیر شربڈی کو خازن اور جناب جیلانی رکن الدین صاحب کو محاسب منتخب کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مرکز النوائط کے دو سرپرستوں سمیت اس کی انتظامیہ کی تعداد 21/ہے۔