جامعہ الازہر کے باہر مرسی کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے پربارہ نوجوانوں کو سترہ سال قید

05:37AM Thu 14 Nov, 2013

جامعہ الازہر کے باہر مرسی کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے پربارہ نوجوانوں کو سترہ سال قید بھٹکلیس نیوز / 14 نومبر، 13 مصر (العر بیہ) مصر کی ایک عدالت نے 12 نوجوانوں کو سترہ سترہ برس کی سزا سنا دی ہے۔ ان نوجوانوں پر معزول صدر مرسی کی حمایت میں مصر کی سب سے بڑی جامعہ الازہر کے باہر احتجاج کرنے کا الزام تھا۔مرسی کے حامیوں سے وابستہ ایک گروپ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو سنائی گئی اس سزا کے خلاف وہ اپیل کر سکتے ہیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے حکام پر دباو ڈالنے کیلیے ہجوم کو اکٹھا کیا تھا تاکہ حکام قانون کی عملداری سے باز رہیں۔ان نوجوانوں پر تخریب کاری، دھوکہ دہی اور حملہ آور ہونے کے بھی الزامات عاید کیے گئے تھے۔ واضح رہے 30 اکتوبر کو معزول کیے گئے صدر محمد مرسی کے حامی طلبہ و طالبات نے جامعہ الازہر کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ اس دوران ان مظاہرین نے پتھر پھینکے تھے اور سب سے برے امام کو برا بھلا کہا تھا۔مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو مصر کے حالیہ برسوں میں ملنے والی سب سے کڑی سزا ہے۔ اس سے پہلے تین صحافیوں کو بھی مصری عدالت سزا سنا چکی ہے Police detain students in al-Azhar university after a student protest in Cairo