دگ وجے سنگھ کی پھسلی زبان ، کشمیر کو بتاد یا ہندوستان مقبوضہ کشمیر
03:41PM Thu 18 Aug, 2016
نئی دہلی : کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کی زبان ایک مرتبہ پھر پھسل گئی ہے۔ خارجہ پالیسی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی طرح ہندوستان مقبوضہ کشمیر کہہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی فکر نہیں ہے اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کی بات کرتے ہیں۔ تاہم بعد میں احساس ہونے پر انہوں اپنی اصلاح کی اور کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے۔
دگ وجے سنگھ نے آزادی کی نعرے بازی کی حمایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ نعرے بازی کرنا کوئی غداری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے نعرے تو پی ڈی پی کے لوگ بھی لگاتے ہیں۔
دگ وجے نے کہا کہ مودی کو پاک مقبوضہ کشمیر کی زیادہ فکر ہے ، ان کا وہ شکریہ ادا کرتے ہیں، مبارکباد دیتے ہیں، بلوچستان کو مبارکباد دیتے ہیں، شکریہ کہتے ہیں، لیکن ہندوستان کے کشمیریوں سے بات کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔یہاں اعتماد حاصل کرنا ہے ، تو بات چیت کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم کے بیان سے حالات سدھریں گے نہیں بلکہ مزید خراب ہوں گے۔