گجرات : دینی مدارس میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا یوم آزادی کا جشن ، شہیدوں کو کیا گیا یاد
03:09PM Wed 15 Aug, 2018
احمد آباد : پورے ملک میں آج یوم آزادی کا جشن بڑے ہی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے ۔ یوم آزادی کے موقع پر آج احمد آباد کے سرخیز علاقہ میں موجود مدرسہ جامعہ ابن عباس میں بھی پرچم کشائی کر کے مدرسہ میں پڑھنے والے بچے اور اساتذہ نے جشن آزادی میں حصہ لیا ۔
اس موقع پر مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے نعت اور تقریر کے ذریعہ جنگ آزادی میں علما کرام کے علاوہ دیگر شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔ اس سلسلہ میں جامعہ ابن عباس کے استاد مولانا ضياالرحمن قاسمی نے کہا کہ آج کے دن دینی مدارس میں خوشی کا ماحول ہوتا ہے ، کئی ہفتوں پہلے سے بچوں کو تیاری کروائی جاتی ہے اور آج کے دن بچے مجاہدین آزادی کے قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔