ادھر شاہی فرمان کے تحت مکہ مکرمہ اور مقامات مقدسہ کے انتظام وانصرام کے لئے شاہی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اتھارٹی کا انصرام وزیر اعظم کی سربراہی میں قائم بورڈ آف ڈائریکٹرز چلائے گا جن کی تقرر وزیر اعظم کے حکم سے ہو گا۔ شاہی حکم کے تحت سعودی عرب کے محفوظ شاہی علاقوں کے انتظام وانصرام کے لئے ولی عھد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں خصوصی کونسل بھی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔