ترکی کسی بھی دن کسی بھی وقت شمالی عراق پر حملہ کر سکتا ہے: اردوگان

12:04PM Fri 8 Jun, 2018

ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ عراق اگر شمالی عراق کی قندیل، سنجر اور مخمور پہاڑیوں پر واقع کرد جنگجوؤں کے کیمپوں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو ترکی ان پر حملہ کرے گا۔ اردوگان نے جمعرات کو ٹی وی چینل سی این این ترک کے ساتھ انٹرویو میں یہ بات کہی۔ مسٹر اردوگان نے کہا کہ ترکی کسی بھی دن کسی بھی وقت شمالی عراق کے قندیل پہاڑی پر حملہ کر سکتا ہے۔ ترکی شمالی عراق میں قندیل کی پہاڑیوں پر ٹھکانہ بنانے والی غیر قانونی کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے ) پر سرحد پار سے کارروائی کرتا رہتا ہے۔ ترکی نے شمالی عراق کے سنجر علاقے میں بھی فوجی کارروائی شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔