وزیر اعظم مودی نے نتیش کو دی مبارکباد، کہا، بدعنوانی کے خلاف اتحاد وقت کی ضرورت

03:30PM Wed 26 Jul, 2017

نئی دہلی۔  بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے استعفی کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا وقت کی ضرورت ہے۔ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو پر گزشتہ کچھ عرصہ سے استعفی دینے کا دباؤ بنا رہے مسٹر نتیش کمار نے آج خود اپنے عہدہ سے استعفی دے کر سب کو حیران کردیا۔ مسٹر نریندر مودی نے مسٹر کمار کے استعفی پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں بدعنوانی کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے کیلئے مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خصوصی طور پر بہار کے روشن مستقبل کیلئے سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر بدعنوانی کے خلاف متحد ہو کرلڑنا آج ملک اور وقت کی ضرورت ہے۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، بدعنوانی کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے کیلئے نتیش کمار جی کو بہت بہت مبارکباد ۔ سوا سو کروڑ شہری ایمانداری کا خیرمقدم اور حمایت کر رہے ہیں۔‘ ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’ملک کے، خصوصی طور پر بہار کے روشن مستقبل کیلئے سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا آج ملک اور وقت کی ضرورت ہے۔‘ نئی دہلی۔  بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے استعفی کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا وقت کی ضرورت ہے۔ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو پر گزشتہ کچھ عرصہ سے استعفی دینے کا دباؤ بنا رہے مسٹر نتیش کمار نے آج خود اپنے عہدہ سے استعفی دے کر سب کو حیران کردیا۔ مسٹر نریندر مودی نے مسٹر کمار کے استعفی پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں بدعنوانی کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے کیلئے مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خصوصی طور پر بہار کے روشن مستقبل کیلئے سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر بدعنوانی کے خلاف متحد ہو کرلڑنا آج ملک اور وقت کی ضرورت ہے۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، بدعنوانی کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے کیلئے نتیش کمار جی کو بہت بہت مبارکباد ۔ سوا سو کروڑ شہری ایمانداری کا خیرمقدم اور حمایت کر رہے ہیں۔‘ ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’ملک کے، خصوصی طور پر بہار کے روشن مستقبل کیلئے سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا آج ملک اور وقت کی ضرورت ہے۔‘