ڈپلومامیں داخلہ کیلئے عرضیاں مطلوب
04:00PM Thu 18 May, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)ریاست کے تمام سرکاری اور امدادی پالی ٹیکنیک کالجوں میں 2017-18 کے دوران ڈپلوما سال اول کے داخلوں کیلئے آن لائن انٹر ایکٹیو کونسلنگ کے ذریعہ ڈپلوما انجینئرنگ اور نان انجینئرنگ کے اہل امیدواروں سے عرضیاں مطلوب ہیں۔ رواں سال سے ہی انٹرایکٹیو کونسل کے ذریعہ امیدوار اپنی خواہش کے مطابق ریاست کے کسی بھی پالیٹکنیک میں کسی بھی کورس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ خواہشمند امیدوار25مئی تک عرضی نمونے کرناٹکا ایگزامنیشن اتھارٹی اور محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ویب سائٹwww.kea.kar.nic.in’ www.dte.kar.nic.in سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور اس میں موجود تفصیلات کی بنیاد پر داخلوں کیلئے عرضیاں جمع کرسکتے ہیں۔