گریم اسمتھ کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

12:54PM Tue 4 Mar, 2014

بھٹکلیس نیوز04مارچ 14 جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم ا سمتھ نے تمام قسم کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔سب سے زیادہ مدت تک کسی عالمی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والےا سمتھ نے پیر کو اس فیصلے سے اپنی ٹیم کے ارکان کو مطلع کیا،ان کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے اختتام پر کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے،33سالہ سمتھ نے اپنے کیرئر میں کل 117 ٹیسٹ کھیلے جن میں سے 109 ٹیسٹ میچوں میں انھوں نے جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔پیر کو نیولینڈز میں تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر سمتھ کا کہنا تھا کہ ’یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔‘ "اس کھیل سے جڑی یادیں عمر بھر میرے ساتھ رہیں گی اور اس کے لیے میں سب کا تہہِ دل سے شکرگزار ہوں۔ کرکٹ کی دنیا میں میرا وقت پورا ہوگیا ہے۔" ا  سمتھ نے کہا کہ ’میرے خیال میں نیولینڈز اختتام کے لیے بہترین مقام ہے کیونکہ یہ وہی جگہ ہے جسے میں 18 برس کی عمر سے اپنا گھر کہتا آیا ہوں۔‘ گریم ا سمتھ نے جنوبی افریقہ کی جانب سے کل 347 بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں حصہ لیا اور ان کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔اپنے الوداعی پیغام میں سمتھ نے کہا کہ ’اس کھیل سے جڑی یادیں عمر بھر میرے ساتھ رہیں گی اور اس کے لیے میں سب کا تہہِ دل سے شکرگزار ہوں۔ کرکٹ کی دنیا میں میرا وقت پورا ہوگیا ہے۔‘ گریم سمتھ نے 21 برس کی عمر میں جنوبی افریقہ کی قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنائی تھی اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے والے کرکٹر ہیں۔