گوری لنکیش قتل کا معاملہ پولیس مجھے ہی ملزم ثابت کرنے کی کوشش میں:اندر جیت

03:11PM Sat 16 Sep, 2017

بنگلور(بھٹکلیس نیوز ):۔ صحافی اور متفکر گوری لنکیش کے بھائی اندر جیت لنکیش نے الزام لگایا کہ خصوصی جانچ اسکواڈ ( ایس آئی ٹی ) نے اصلی ملزموں کو گرفتار کرنے کے بجائے اسے ہی ملزم ثابت کرنے کی سازش کررہی ہے ۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گوری لنکیش نے سال 2006میں جائیداد کے تنازعہ کو لیکر اس کے خلاف ریوالور دکھا کر گولی مارنے کے ذریعہ قتل کرنے کی دھمکی کے تعلق سے شکایت درج کرائی تھی۔ اس نے بھی گوری لنکیش کے خلاف جھوٹی شکایت درج کرانے کا الزام لگایا تھا۔ پولیس نے دونوں کو بسونگڈی پولیس تھانہ طلب کرکے پوچھ تاچھ کی تھی اور وہ دونوں کئی دنوں تک پولیس کی پوچھ تاچھ کا سامنا کیا تھا۔ پولیس ۔ رشتہ داروں اور لنکیش پتریکے اخبر کے قارئین نے دونوں کو شکایت واپس لینے اور بھائی بہن کے مقدس رشتے کو نبھانے ا ور باپ لنکیش کا نام بدنام نہ کرنے کی گذارش کی تھی اور ماں اندرماّ بھی بیمار پڑ گئی تھیں۔ان تمام باتو ں کا جائزہ لینے کے بعد دونوں نے مقدمہ واپس لیا اور عدالت میں بھی حاضری دے کر عدالت سے کہا کہ جائیداد کے تعلق سے غلط فہمی کا شکار ہوکر دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کرائی تھی اور اس کے لئے معافی طلب کی گئی تھی۔ دونوں نے عدالت میں حلف نامہ بھی داخل کیا گیا تھا کہ مستقبل میں جائیداد کو لیکر کوئی جھگڑا نہیں ہوگا اور پھر دونوں کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہوئے تھے۔ اندر جیت نے کہا کہ اس کی بہن گوری لنکیش نے اس کے باپ کا انتقال ہونے کے بعد اخبار کے مالک ہونے کادعویٰ نہیں کیا اور خود اپنا ایک اخبار چلانے لگی تھی اور وہ اخبار کا مالک بن کر کئی سالوں سے اخبار چلا رہاہے ۔اس کے پاس ایک ریوالور تھی اور اسے کئی سال قبل فروخت کردیا تھا اور اس کے پاس رسید بھی نہیں ہے یہ رسید کئی سال قبل گم ہوگئی تھی اب پولیس 13سال قبل ہوئے واقعہ کو تازہ کرکے اس تعلق سے پوچھ تاچھ کررہی ہے اور ریوالور کے بارے میں کئی طرح کے سوالات کرنے لگی ہے اوراسے لگتا ہے کہ پولیس اسے ملزم قرار دینے کی گہری سازش کررہی ہے ۔پولیس اصلی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکا م رہی ہے اور اپنی بدنامی پر پردہ ڈالنے کے لئے دوسروں کو ملزمین ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔سب سے پہلے پولیس کو ایمانداری سے جانچ کرکے اصلی ملزموں کو گرفتار کرنے کی ضرورت ہے۔