مڈمیاک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسلم ممتاز طلبہ و طالبات کی تہنیت
04:20PM Fri 29 Jul, 2016
بھٹکلیس نیوز / 29 جولائ، 16
ہبلی / (راست) ایس ایس ایل سی اور پی یو سی سکینڈ میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کی ہبلی کے مڈمیاک فاؤنڈیشن کے ذریعہ تہنیت کی گئی۔ سنسرتی بھون ہبلی میں منعقد اس پروگرام میں اقلیتی کمیشن کی محترمہ بلقیس صاحبہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا۔ انہوں نے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی طرف سے لڑکیوں کو سکھانے کی کئی ایک اسکیمیں موجود ہیں جن سے ہم کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔
خیال رہے کہ یہ پروگرام اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کی ہمت افزائی کے لئے منعقد کیا گیا تھا جس میں کئی افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مڈمیاک فاؤنڈیشن کے صدر جناب محمد اسماعیل سمسی، جناب محمد قاسم احمد سمسی، صدر اجلاس جناب عبدالرشید صاحب اور دیگر حضرات ڈائس پر موجود تھے۔
اجلاس کا آغاز جناب عبدالصمد صاحب کی تلاوت کے ساتھ کیا گیا، جس کے بعد جناب ظفراللہ پٹھان صاحب نے استقبالیہ کلمات کہے،