کمار سوامی کی حلف تقرب میں شامل ہوں گے راہل ۔سونیا; کابینہ پر فیصلہ آج
05:28AM Tue 22 May, 2018
Share:
کرناٹک میں بدھ کو سی ایم کے عہدے کا حلف لینے جا رہے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے کانگریس کے سینئر لیڈر سونیا گاندھی اور صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور ان کو حلف تقریب میں شامل ہونے کی دعوت پیش کی۔ملاقات کے بعد کمار سوامی نے کہا کہ سونیا اور راہل نے دعوت قبول کر لی ہے۔دعوت نامہ کو قبول کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا، "میں نے اس شام دہلی میں ایچ ڈی کمار سوامی سے ملاقات کی۔ہم نے کرناٹک کے سیاسی حالات اور اس سے متعلق دیگر مسائل پر بات کی۔میں بدھ کو بنگلورو میں ہونے والے ان کی حلف تقریب میں حصہ لوں گا"۔
راہل گاندھی سے ملنےسے پہلے کمار سوامی نے بی ایس سربراہ مایاوتی سے ملاقا کی اور انہیں حلف تقریب میں حصہ لینے کیلئے دعوت دی۔
کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کمار سوامی اور سونیا گاندھی کی ملاقات پر میڈیا سے کہا کہ کامر سوامی اور سونیا گاندھی کی ملاقات اچھی رہی۔کانگریس کے ترجمان نے بتایا کہ کمار سوامی نے سونیا گاندھی سے اتحادی خاندان کے سربراہ کے طور آشیرواد لیا۔کانگریس کے ترجمان نے بتایا کہ کمار سوامی نے راہل گاندھی کے انہیں سی ایم بنانے والے فیصلے پر شکریہ کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے پاس جے ڈی ایس سے زیادہ تعداد تھی پھر بھی سی ایم کا عہدہ جے ڈی ایس کو دینے کیلئے راہل گاندھی کے شکر گزار ہیں۔
نائب وزیر اعلی پر سسپینس برقرار
کمار سوامی نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے کئی ارکان اسمبلی بطوروزیر اعلی حلف لیں گے،حالانکہ انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ نائب وزیر اعلی کو لیکر ان کی کانگریس کے سینئر لیڈران کیا بات چیت ہوئی۔ڈپٹی سی ایم کو لیکر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ راہل جی نے سبھی باتوں کو صاف کر دیا ہے ۔کمار سوامی نے آگے کہا ،"راہل گاندھی نے کانگریس کے کرناٹک کے چیف سکریٹری کے سی وینو گوپال کو ان سبھی مسائل پر فیصلہ لینے ک وکہا ہے۔مقامی لیڈران اور وہ منگل کو میٹنگ کرکے تمام مسائل پر فیصلہ لیں گے۔
کمار سوامی اکیلے لے سکتے ہیں حلف
لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے بدھ کو کمار سوامی کے اکیلے حلف لینے کی جانب اشارہ کیا ہے۔اس کے علاوہ دیگر لیڈر اکثریت ثابت ہو جانے کے بعد سی ایم عہدے کا حلف لیں گے۔
ان لوگوں کو ملی دعوت
کمار سوامی نے اپنی حلف تقریب میں شامل ہونے کی؛ئے راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے علاوہ میاوتی،اکھلیش یادو ،اروند کیجریوال ،چندر بابو نائیڈو،ممتا بنرجی ،کیرالہ کے سی ایم پنرئی وجین ،پڈو چیری کے سی ایم نارائن سوامی اور سی پی ایمکے چیف سکریٹری سیتا رام یچری کو دعوت پیش کی ہے۔