یوم آزادی کے موقع پر مدرسوں میں ویڈیو ریکا رڈنگ
04:04PM Mon 14 Aug, 2017
ہماری وفادری پر شک کرنے والے انگریزوں کے ایجنٹ تھے : رضوان ارشد
بنگلور:(بھٹکلیس نیوز)لیجسلیٹیو کونسل کے رکن اور یوتھ کانگریس لیڈر جناب رضوان ارشد نے بی جے پی اکثریت والی ریاستوں میں یوم آزادی کے موقع پر دینی مدارس میں ویڈیو ریکا رڈ ینگ کرانے کیلئے حکومت کی طرف سے جاری سرکیولر کی سخت مذمت کی ہے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جناب رضوان ارشد نے بتایا کہ کل تک قومی ترنگا کو تسلیم نہ کرنے والے آزادی کے بعد 52سال تک آریس یس کے دفتر پر ترنگا لہرا سے انکار کرنے والے آج اچانک ملک کے وفادر بن کر ملک کے سچے وفاداروں کو غدار ٹہرانے کی کوشش کررہے ہیں جو لوگ آج مکھو ٹا پہن کر وفا دار بن کر سامنے آرہے ہیں وہ لوگ اس زمانے میں انگریزوں کے ایجنٹ تھے انگریزوں کی مخبری کرتے تھے جناب رضوان ارشد نے بتایا کہ یہ وہی دینی مدارس تھے جہاں کے فارغین ہمارے اباواجداد نے ہندوستانی پرچم کو سینے سے لگایا انگریزوں کے خلاف آواز اٹھائی اور ملک کی خاطر جانوں کی قربانی پیش کی تاریخ گواہ ہے کہ انگریزوں نے سینکڑوں اور ہزاروں علماء کو پھا نسی پر لٹکا یا ۔ انگریزوں کو بھگانے میں مسلمانوں نے اہم رول ادا کیا اور آزادی کے بعد جب ملک تقسیم ہوا تو مسلمانوں نے اسی سر زمین پر رہنے کو پسند کیا اور آج بھی اس ملک کی تعمیر وترقی میں مسلمان پیش پیش رہے ہیں۔ پھر بھی ہم پر شک کرتے ہو اور شک کرنے والے تم کون ہوتے ؟جو کل تک ملک کے دشمن انگریز کے ایجنٹ تھے۔ جناب رضوان ارشد نے سوال کیا کہ مسلمانوں سے وفاداری کا سرٹی فکیٹ پوچھنے والے تم کون ہو۔ اور مدارسو ں میں ویڈیو گرافی یا ریکا رڈنگ کر کے کس کو دینا ہے کیا مودی جی کا نعرہ ’’ سب کا ساتھ سب کاوکاس ‘‘ کا یہی مطلب ہے انہوں نے بتایا کہ اصل میں یہ لوگ تاریخ کو بدلنے کی کوشش کررہے ہیں اور لوگوں کے ذہنوں میں مدارس کے تعلق سے شکوک پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ جناب ارشد نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے بیا نات سے ہرگز مایوس نہ ہوں نوجوان نسل کو جنگ آزادی میں مسلمانوں کے رول سے آگاہ کرتے رہیں تاکہ نوجوان نسل کو صحیح تاریخ سے واقفیت ہو۔