بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں کہیں نظر نہیں آیا عید کا چاند: تیس روزے مکمل
04:32PM Fri 22 May, 2020
بھٹکل: 22 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل، مینگلور اور کیرالہ کے علاقوں میں آج رمضان المبارک کا 29 واں روزہ تھا تاہم بھٹکل سمیت کسی بھی علاقہ میں چاند کی رؤیت کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔
اس بنا پر بھٹکل کے قاضی صاحبان اور مینگلور و کیرالہ کے قاضیان کی جانب سے کل بروز سنیچر 30 ویں رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق عید ان علاقوں میں اتوار کے روز ہوگی۔
واضح رہے کہ ان علاقوں کو چھوڑ کر ہندوستان کے دیگر حصوں میں آج 28 واں روزہ ہے اگر کل وہاں چاند نطر آتا ہے تو پھر وہاں بھی اتوار کو عید ہوگی۔
ملک بھر میں لاک داؤن کی وجہ سے تمام جگہوں پر عید کی نماز گھروں میں ہی ادا کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔