شی جن پنگ پھر منتخب ہوئے چین کے صدر، وانگ كيوشن نائب صدر
02:10PM Sat 17 Mar, 2018
بیجنگ۔ چین کی پارلیمنٹ نے آج متفقہ طور پر شی جن پنگ کو ملک کا صدر منتخب کر لیا۔ دارالحکومت بیجنگ میں واقع گریٹ ہال آف دی پیپلز میں صحافی برادری بھی شی جن پنگ کے دوبارہ چین کے صدر منتخب ہونے کے عینی شاہد بنی۔ ایوان حکمران کمیونسٹ پارٹی کے نمائندوں سے بھرا ہوا تھا۔
شی جن پنگ کو دوبارہ منتخب ہونے کا امکان پہلے ہی سے تھا۔ اس سے پہلے اتوار کو چین کی پارلیمنٹ نے آئین میں ترمیم کرکے صدر کی مدت کی حد کو ختم کر دیا تھا۔ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ شی جن پنگ جب تک چاہیں چین کے صدر رہ سکتے ہیں۔.
وہیں، چین کی پارلیمنٹ نے آج ملک کے طاقتور رہنما وانگ كيوشن کو نائب صدر منتخب کیا۔ كيوشن اس سے پہلے بھی چین کے صدر شی جن پنگ کے اہم ساتھی رہ چکے ہیں اس لیے ان کا انتخاب پہلے سے ہی طے مانا جا رہا تھا۔ چین کے سیاسی گلیاروں میں مسٹر جن پنگ کے اس قدم کو لے کر پہلے سے ہی امکانات ظاہر کئے جا رہے تھے۔
دارالحکومت بیجنگ واقع گریٹ ہال آف دی پیپلز میں میں مسٹر كيوشن کے چنے جانے کے اعلان کے بعد انہوں نے مسٹر جن پنگ سے ہاتھ ملایا۔ نائب صدر کے انتخاب میں مسٹر كيوشن کے حق میں 2970 ووٹ اور مخالفت میں صرف ایک ووٹ پڑے۔ اس سے پہلے بدعنوانی اور گھریلو مالی مسائل کو حل کرنے میں كيوشن کے رول کو کافی اہم رول مانا جاتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ كيوشن کے پاس امریکہ کے ساتھ اقتصادی مسائل پر مذاکرات کرنے کا بھی تجربہ ہے۔