شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف ملک گیر سطح پر بند؛ بھٹکل میں بھی دیکھا گیا بڑا اثر

03:38PM Wed 29 Jan, 2020

بھٹکل : 29 جنوری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شہریت قانون اور این آر سی کی مخالفت میں ملک گیر سطح پر بہوجن کرانتی مورچہ کی جانب  سے منائے گئے بھارت بند کا آج بھٹکل میں بھی بڑا اثر دیکھا گیا۔ بھٹکل  میں اس بند کو مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے بھی حمایت ملنے سے یہاں صبح سے ہی  اس قانون کی مخالفت کرنے والوں نے تمام دکانیں  اور تعمیراتی کام بند رکھے ہوئے تھے جبکہ مسلم انتظامیہ کے تحت چلنے والے تمام اسکولوں میں بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ صبح سے شام تک عوام نے اس بند کو تعاون دیتے ہوئے اس دستور مخالف  قانون کی مخالفت کی ۔