مدینہ ویلفئیر سوسائٹی میں آدھار ،راشن اور ووٹر کارڈ بنانے کے کام کا آغاز
03:40PM Tue 27 Sep, 2016
بھٹکلیس نیوز / 27 ستمبر، 16
بھٹکل / (نامہ نگار) بھٹکل جالی پنچایت حدود کے علاقوں میں مقیم حضرات و خواتین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مدینہ ویلفئیر سوسائٹی بھٹکل کی جانب سے راشن کارڈ،آدھارکارڈاورووٹرآئی ڈی کارڈ بنانے کی سہولت کے کام کا آغاز سوسائٹی میں ہی کیا گیا ہے، جس کا افتتاح آج صبح ایک چھوٹی سی تقریب کے ساتھ کیا گیا ۔
خیال رہے کہ جالی علاقے میں مقیم حضرات کے لئے رجسٹریشن کا کام کافی دنوں سے چل رہا ہے۔مگر یہ کام انہیں جالی آفس میں جاکرکرناپڑتاتھا۔ جس کی وجہ سے عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا تھا۔
اس موقع پر جناب مولانا عرفان ایس ایم ندوی صاحب، پنچایت ممبر جناب آفتاب صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے۔